باجوڑ: پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، شہری جاں بحق، اسکول چوکیدار سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی

باجوڑ کی تحصیل برنگ کے علاقے کوہی سر میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ایک سویلین شہری جاں بحق جب کہ ایک سکول چوکیدار سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Check Also

ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں

ایشین گیمز 2026 کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ مقابلوں کے ڈراز اور گروپس کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *