سعودی عرب ورک ویزے پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی۔
پاکستان نے تکامول سعودی عرب کے ساتھ اسکل ویریفکیشن پروگرام (ایس وی پی) کے نفاذ کے لیے معاہدہ کیا ہے، جبکہ مملکت کی جانب سے یکم جولائی کو ایس وی پی متعارف کروایا گیا تھا۔
سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند ہنرمند افراد جن میں پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک کے افراد شامل ہیں انہیں تکامول سے مہارت کی تصدیق کروانا ہوگی۔
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہاں ہنرمندوں کے لیے یہ تصدیق لازمی شرط ہے۔
پاکستان سے سعودی عرب جانے کا ارادہ رکھنے والے امیدواروں کو مملکت کی جانب سے بنائی گئی تکامول ایس وی پی ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا، یہ ٹیسٹ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کارکن مختلف پیشوں کے لیے مقرر کردہ معیارات پر پورا اتریں۔
نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (این وی ٹی ٹی سی) اس پروگرام کے نفاذ میں شامل اسٹیک ہولڈرز کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اسکل سرٹیفکیٹ کے لیے کیسے رجسٹر ہوں؟
https://svp-international.pacc.sa/auth/register پر آفیشل ایس وی پی انٹرنیشنل لاگ ان پیج دیکھیں۔
ایس وی پی کے عمل میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کو ان مراحل پر عمل کرنا چاہیے۔
ضروری ذاتی اور پیشہ ورانہ معلومات درج کرکے ان کا پروفائل مکمل کریں، مہارت کی تشخیص کے لیے تشخیصی مرکز، تجارت اور تاریخ کا انتخاب کریں۔
اس کے علاوہ رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کریں، مقررہ تاریخ، وقت اور مقام پر ٹیسٹ میں شرکت کریں۔ تکامول اسکل تصدیقی سرٹیفکیٹ کی فیس 50 ڈالر تقریباً 14 ہزار 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔
سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کا عمل
اگر امیدوار کامیابی سے امتحان پاس کرتا ہے، تو اس کا نتیجہ اور سرٹیفکیٹ اسیسمنٹ کے 24 گھنٹے کے اندر پورٹل پر اپ لوڈ کر دیا جاتا ہے۔
THE PUBLIC POST