لاہور : پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور شانزے روحیل علی کی مہندی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ، تقریب کی تصاویر وائرل ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے بیٹے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا شاندار انداز میں آغاز ہوگیا۔
اس سلسلے کی رات گئے مہندی کی تقریب جاتی عمرہ میں منعقد ہوئی، جس میں قریبی رشتہ داروں، عزیز و اقارب اور دونوں خاندانوں کے معزز افراد نے شرکت کی۔
تقریب میں دلہن نے ڈیزائنر سابیا سچی کا ڈیزائن کردہ گہرے سبز رنگ کا خوبصورت لہنگا پہنا، جس نے سب کی نظریں اپنی جانب کھینچ لیں۔”
دلہن کا لہنگا بہت خوبصورت اور نفیس تھا، جس میں رنگین ڈیزائن نے اسے اور بھی دلکش بنایا۔
دلہے جنید صفدر نے تقریب میں اپنی دلہن کے ساتھ شلوار قمیض اور ایچ ایس وائی کے ویسٹ کوٹ کے ساتھ ایک براؤن شال زیب تن کی۔
دلہا دلہن کے ساتھ مریم نواز بھی سنہری لباس میں نمایاں نظر آئیں، تقریب میں سبز رنگ کے تھیم کے مطابق خوبصورت سجاوٹ کی گئی۔
پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر نے انسٹاگرام پر دلہن شانزے کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کردی۔
شادی کی تقریبات 18 جنوری تک جاری رہیں گی، جس میں 17 جنوری کو برآت اور 18 جنوری کو ولیمہ کی تقریب ہوگی۔
واضح رہے کہ یہ جناح صفدر کی دوسری شادی ہے، ان کی پہلی شادی عائشہ سیف خان سے 2021 میں ہوئی تھی، جس میں نکاح لندن میں ہوا اور بعد میں لاہور اور اسلام آباد میں تقریبات ہوئی تھیں، بعد ازاں یہ جوڑا علیحدہ ہوگیا اور جناح نے اکتوبر 2023 میں انسٹاگرام پر طلاق کا اعلان کیا۔
THE PUBLIC POST