کراچی، 200عمارتوں میں ایمرجنسی ایگزیٹس نہیں، سعدیہ جاوید

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی میں 200 کے قریب عمارتوں میں ایمرجنسی ایگزیٹس نہیں، اولڈ سٹی ایریا میں پرانی عمارتوں میں فائرسیفٹی بھی نہیں۔

جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس بلایا جس میں سارے معاملات پر بحث ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت آگ کی اطلاع دی گئی اس وقت کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ آگ کتنی شدت کی تھی، ایک گھنٹے میں پورے گل پلازا میں آگ پھیل گئی۔

گرین لائن کے تعمیراتی کام کی وجہ سے شروع میں پانی کی فراہمی میں تاخیر ہوئی تاہم بعد میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔

Check Also

بدنام زمانہ منشیات فروش پنکی کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی ہے، شرجیل میمن

کراچی:وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمہ انمول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *