سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی سے 4ہزار 832ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 800روپے کی کمی سے 5لاکھ 5ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 686روپے گھٹ کر 4لاکھ 33ہزار 437روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کی کمی سے 9ہزار 903 روپے کی سطح پر آگئی ، فی دس گرام چاندی کی قیمت 25روپے کی کمی سے 8ہزار 490روپے کی سطح پر آگئی۔

Check Also

ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کوعمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *