کراچی، مہران ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے راہ گیر بچہ جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے راہ گیر بچہ جاں بحق ہوگیا۔

حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کے ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق بچے کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے، ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے 28 دنوں میں ہیوی ٹریفک سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 سے زائد ہوگئی ہے۔

Check Also

سونا ہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی

کراچی: امریکا اور ایران کے درمیان ایک دوسرے پر حملوں کے تسلسل سے آبنائے ہرمز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *