اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، 12 نمازی شہید، متعدد زخمی

اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکا ہوا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ خودکش دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 معصوم نمازی شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا، جسے گیٹ پر روکا گیا تو اس نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے دھماکا پر پہنچ گیا۔

Check Also

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں اچانک گر گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *