راجپال یادیو کا جیل جانے سے قبل ریکارڈ کرایا گیا بیان سامنے آ گیا

معروف بھارتی کامیڈین راجپال یادیو کا چیک باؤنس کیس میں 16 سالہ قانونی جنگ میں ناکامی کے بعد تہاڑ جیل جانے سے قبل ریکارڈ کرایا گیا بیان سامنے آ گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راجپال یادیو نے پولیس کو گرفتاری دینے سے پہلے ایک آفیشل بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

کامیڈین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کیا کروں، میرے پاس پیسے نہیں ہیں اور کوئی حل نظر نہیں آ رہا ہے، ہم یہاں سب اکیلے ہیں، کوئی دوست احباب نہیں ہیں اور مجھے اس مشکل سے خود ہی نمٹنا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے راجپال یادیو کو چیک باؤنس ہونے کے متعدد مقدمات میں پولیس کو گرفتاری دینے کا حکم دیا تھا۔

جس کے بعد کامیڈین نے عدالت کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن کے مطابق تہاڑ جیل میں گرفتاری دے دی تھی۔

Check Also

امریکی اداکارہ این ہیتھوے دنیا کی سب سے خوبصورت اسٹار قرار

امریکی فلم و ٹی وی اداکارہ این ہیتھاوے کو پیپل میگزین نے 2026 کی دنیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *