عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی سستے، فی تولہ سونا 3,200 روپے کم

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32 ڈالر کمی کے بعد 4,010 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 3,200 روپے گھٹ کر 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے ہو گئی، اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 2,743 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے کی سطح پر آ گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی 55 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 164 روپے کی سطح پر آ گئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 47 روپے کم ہو کر 6 ہزار 999 روپے ہو گئی۔

Check Also

رمضان کی آمد، چینی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی

کمشنرکراچی نے چینی کی ہول سیل اور ریٹیل قیمت مقررکر دی۔ کمشنر کراچی نے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *