نمیبیا کو شکست، پاکستان نے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا سے میچز کھیلے گا، پاکستان کا نیوزی لینڈ سےمیچ 21، انگلینڈ سے 24 اور سری لنکا سے 28 فروری کو ہوگا۔

کولمبو میں آج کھیلے گئے میچ میں نمیبیا کی ٹیم پاکستان کی طرف سے ملے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 97 پر بناکر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب اننگز کا آغاز کرنے والے صاحبزادہ فرحان آخری گیند تک کریز پر موجود رہے اور شاندار سنچری اسکور کی۔

کولمبو میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بیٹرز ابتداء میں تھوڑی پریشانی کا شکار دکھائی دیے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 5.1 اوورز میں 40 رنز پر گری جب صائم ایوب 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بعد ازاں کپتان سلمان آغا اور صاحبزادہ فرحان نے بہترین پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کا اسکور 100 تک پہنچایا۔

اس کے بعد پاکستان کی دوسری وکٹ 12.1 اوورز میں 107 رنز پر گری، اس مرتبہ سلمان آغا 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد شاداب خان اور اوپنر صاحبزادہ فرحان آخر تک کریز پر موجود رہے، اس دوران صاحبزادہ فرحان نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 58 گیندوں پر 100 اور شاداب خان 22 گیندوں پر 36 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

اس سے قبل کولمبو میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمارے اوپر کوئی پریشر نہیں، ہم میچ کے لیے تیار ہیں، ہم نے یو ایس اے کے خلاف اچھا کھیلا۔

دوسری جانب آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں۔

شاہین آفریدی اور ابرار احمد ٹیم میں شامل نہیں تھے، ان دونوں کی جگہ سلمان مرزا اور خواجہ نافع کو شامل کیا گیا۔

Check Also

کراچی؛ عدالت کا موبائل ایپ سے پیسے کاٹنے کے باوجود پیکیج نہ کرنے پر کمپنی سے جواب طلب

کراچی:کنزیومر کورٹ شر قی نے موبائل ایپ سے پیسے کاٹنے کے باوجود پیکج نہ کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *