رمضان کے پہلے دن مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ

لاہور اور پشاور میں مرغی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

لاہور میں مرغی کا گوشت 23 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے، سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 329 مقرر کیا گیا ہے۔ زندہ مرغی کی قیمت میں 15 روپے کلو اضافہ ہو گیا ہے۔

زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 343 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ مرغی کا گوشت 497 روپے کلو ہو گیا ہے، گزشتہ روز مرغی کا فی کلو گوشت 475 روپے کلو تھا۔

پشاور میں سرکاری نرخ نامے کے مطابق ایک دن میں فی کلو زندہ مرغی کی قیمت میں 20 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔

رمضان کے پہلے دن فی کلو زندہ مرغی کی قیمت 360 سے بڑھ کر 380 روہے ہوگئی ہے۔

Check Also

رمضان شروع ہوتے ہی ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کے کرائے میں اضافہ

لاہور:رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنے کرائے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *