برازیلین فٹبالر کیتھلین سوزا نے اسلام قبول کرکے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیلین فٹبالر کیتھلین سوزا سعودی عرب میں مقیم ہیں اور وہ سعودی فٹبال کلب النصر میں بطور کپتان خواتین فٹبال ٹیم کی نمائندگی کرتی ہیں۔
برازیلین فٹبالر نے حال ہی میں اسلام قبول کیا اور اب عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
اس حوالے سے فٹبال کلب النصر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کیتھلین سوزا نے اسلام قبول کرلیا ہے اور انہوں نے اپنی دوستوں کے ساتھ عمرہ بھی ادا کیا۔
فٹبال کلب کی جانب سے جاری ویڈیو میں فٹبالر کو جذباتی ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جب کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیتھلین سوزا کو مبارک باد دینے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
THE PUBLIC POST