پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کی ہے۔
معین وانی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ نے بتایا کہ چھاپہ مار کاروائیاں پورٹ قاسم، سجاول اور گھارو کے تین پیٹرول پمپس پر کی گئی، تینوں پیٹرول پمپوں سے 1کروڑ مالیت کا اسمگل شدہ 38ہزار 433لیٹر ڈیزل، وپیٹرول برآمد کیا گیا۔
کلکٹر کسٹمز نے کہا کہ بخاری پیٹرول پمپ ضلع سجاول سے 3576لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل، 2092لیٹر پیٹرول برآمد کیا گیا، بائیکو پیٹرول پمپ گھارو سے 15624لیٹر اسمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل برآمد کیا گیا۔
ہیسکول پیٹرول پمپ پورٹ قاسم سے 17141لیٹر اسمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل برآمد کیا گیا، مقدمہ درج کرکے برآمد ہونے والے پیٹرولیم مصنوعات کو ضبط کرلیا گیا ہے۔
THE PUBLIC POST