کراچی: نوپارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلیں لفٹر نہ کرنے کا حکم، تصاویر لیکر چالان کیا جائیگا

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے نو پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو لفٹر نہ کرنے کا حکم دیاہ ے۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ آپ نے کسی بھی صورت موٹرسائیکل لفٹنگ نہیں کرنی اور اس حوالے سے واضح پالیسی دی گئی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اگر کوئی اپنی بائیک غلط جگہ کھڑی کرتا ہے تو ٹریفک اہلکار موٹرسائیکل لفٹنگ کرنے کے بجائے اسے چین لگا کر لاک کردیں اور روبو کار اہلکار کو بلا کر تصویر لے کر چالان کریں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے ہدایت دی کہ اگر کسی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ نہ ہوتو پھر اس کو لے کر جانا ہے، نمبر پلیٹ لگنے تک اسے نہیں چھوڑا جائے اور ایسے کیسز کی رپورٹ مجھے بھیجی جائے۔

Check Also

گھوٹکی میں زہریلاپانی پینے سے 5 بچے جاں بحق

گھوٹکی کے علاقے میرپورماتھیلو کے گاؤں الہیٰ بخش چھجن میں زہریلاپانی پینے سے5 بچے جاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *