کراچی، دو ٹریلرز میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، دو شدید زخمی

کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ میں حب ریور روڈ پر شارجہ شاپنگ سینٹر کے قریب دو ٹریلرز کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق شخص کی لاش اور دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

Check Also

شہباز شریف کا رابطہ؛ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: شہباز شریف کے رابطے پر مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *