پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کردی

راولپنڈی(پبلک پوسٹ)سیکریٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے پی کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی تصدیق کردی۔

اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کو عہدے سے ہٹانے اور نوجوان ایم پی اے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا حکم دیا ہے۔

سلمان راجا نے مزید کہا کہ آج عمران خان نے کے پی میں فوج پر بڑے حملے پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ علی امین گنڈاپور اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں اور وہ سمجھتے ہیں علی امین کو مزید اس عہدے پر نہیں رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مطابق کے پی میں صورتحال اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ قابو سے باہر ہے اور علی امین گںڈاپور کو عہدے سے ہٹادینا بہتر ہے۔

Check Also

وزیر اعلی کے پی کا 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان

پشاور(پبلک پوسٹ)وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *