سونے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی،فی تولہ سوا 4 سے تجاوز کرگیا

کراچی (پبلک پوسٹ )
ملک بھر میں فی تولہ سونا ساڑھے پانچ ہزار روپے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 500 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 715 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 55 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4 ہزار 071 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *