گلستان جوہربلاک 14 میں جعلی کال سینٹر پر چھاپہ ملزم گرفتار ،12 لیپ ٹاپ برآمد کرلئے

کراچی(پبلک پوسٹ)اسپیشل انوسٹی گیشن پولیس کی کارروائی،جعلی کال سینٹر پر چھاپہ، کارروائی بوٹ بیسن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم طلال افسر عرف میجر ظفر کی نشاندھی پر گلستان جوہر بلاک 14 میں کی گئی

ملزم اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے

جعلی کال سینٹر سے 12 لیپ ٹاپ برآمد کرلیئے گئے

ملزمان کا گروہ جدید طریقے سے سادہ لوح لوگوں کو لوٹ رہا تھا،

ملزمان اسپافینگ سافٹ ویئر کا استعمال کرتے تھے، اسپافینگ سافٹ ویئر پر مرضی کے نمبروں کا استعمال کیا جاتا تھا، شہریوں کو کال کرکے بھتہ طلب کیا جاتا تھا،

ملزمان کے گروہ نے ٹیپو سلطان کے علاقے سے ماہ اگست میں ایک تاجر کو اغواہ کرکے بھتہ طلب کیا گیا تھا، ملزمان نے پانچ کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور 80 لاکھ روپے وصول کیے تھے،ایس ایس پی امجد شیخ

واردات کا مقدمہ ٹیپوسلطان تھانے میں درج تھاگرفتار ملزم کی نشاندھی پر جعلی کال سینٹر پر چھاپہ مارا گیا، امجد شیخ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملک اور بیرون ملک مقیم کئی شخصیات کو اس طرح لوٹنے اور بھتہ وصولی کا انکشاف کیا ہے

Check Also

عمران خان کا دورِ حکومت؛ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *