لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور بڑی تباہی سے بچ گئے جب کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے 12 دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ گرفتار را کے دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں ویڈیو لوکیشن بھی برامد کر لی گئی، فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی۔
فیصل اباد سے گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔
سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ لاہور سے گرفتار را کے دہشت گردوں میں سکھ دیپ سنگھ،عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان، سرفراز جب کہ فیصل آباد سے دانش شامل ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ بہاولپور سے گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں میں رجب، ہاشم ، ثاقب اور عارف شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی پنجاب نے عادل نامی ایک فیس بک آئی ڈی جو کہ انڈیا میں را آپریٹ کر رہی تھی، اس کی مدد سے دہشت گردوں کو گرفتار کیا، فتنہ الہندوستان کا دہشت سکدیپ سنگھ پیدائشی کرسچن تھا جس نے کچھ عرصہ قبل اپنا مذہب تبدیل کیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو بھارتی دہشت گرد ایجنسی را سے بھاری فنڈنگ بھی کی جاتی تھی، فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے آئی ای ڈی بم، 7 ڈیٹونیٹر، 2 حفاظتی فیوز وائر 102 فٹ ، موبائل نقدی اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔
THE PUBLIC POST