بنوں میں مسلح افراد کا کمسن لڑکی پر بہیمانہ تشدد،

بنوں میں مسلح افراد نے کمسن لڑکی کو تشدد کا نشانہ بناکر اس کی ویڈیو بھی وائرل کردی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقے زیرکی میں پیش آیا جہاں ایک کمسن لڑکی پر مسلح افراد کی جانب سے تشددکیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مسلح افراد نے لڑکی پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو بھی بنائی اور وائرل کردی، متاثرہ لڑکی کو مردانہ حلیہ اپنانے اور لڑکے کے ساتھ رہنے پر مسلح افراد نے اٹھایا اور تشدد کیا۔

پولیس کے مطابق وائرل ویڈیو میں لڑکی سےکہلوایا گیا کہ وہ آئندہ اس طرح لڑکوں کے ساتھ نہیں گھومےگی جب کہ ویڈیو میں لڑکی سے یہ بھی کہلوایا گیا کہ وہ آئندہ گھر سے باہر بھی نہیں نکلے گی۔

پولیس کے مطابق کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تشدد کے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔

Check Also

اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد کی عبدالقادر شیخانی کی قیادت میں ریجنل ھیڈ KE کیپٹن ر منظور احمد لودھی سے ملاقات

کراچی (کامرس رپورٹر) اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عبدالقادر شیخانی کی سربراہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *