بابراعظم کیخلاف خاتون کو ہراساں کرنے کے الزامات پر مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

لاہور ہائیکورٹ نے سابق کپتان بابر اعظم پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزامات کے تحت سیشن کورٹ کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گرال نے بابراعظم کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے بابراعظم پر مقدمہ درج کرنے کے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست منظور کر لی۔

بابراعظم کی جانب سے بیرسٹر حارث عظمت نے دلائل دئیے، وفاقی حکومت،پنجاب حکومت اور خاتون حمیزہ مختار کے وکلاء بھی پیش ہوئے۔

بابراعظم کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار خاتون نے 2018 میں بھی بے بنیاد درخواست دی،خاتون نے بابراعظم پر ہراسانی کا جھوٹا الزام لگایا،سیشن کورٹ کا اندراج مقدمہ کا آرڈر قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں ہے۔

خاتون حمیزہ مختار کے وکیل نے بھی کرکٹر بابراعظم کی درخواست کی مخالفت کی، سیشن کورٹ نے خاتون کی درخواست پر 2021 میں بابراعظم پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

Check Also

ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماراہدف ہے: محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *