شمالی کوریا کا 10 بیلسٹک میزائلز کا تجربہ

شمالی کوریا نے 10 بیلسٹک میزائلز کا تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کورین فوج نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی طرف تقریباً 10 نامعلوم بیلسٹک میزائل فائر کیے۔

شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں نے تقریباً 350 کلو میٹر تک پرواز کی۔

یہ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحل سے جاپان کے سمندر کی طرف اس وقت داغے گئے جب امریکا اور جنوبی کوریا کی افواج اپنی سالانہ فوجی مشقیں شروع کر رہی تھیں۔

Check Also

غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والےڈاکٹر آدم حموی امریکی کانگریس کے رکن منتخب

غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے مصری نژاد امریکی ڈاکٹر آدم حموی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *