کراچی، گل پلازا میں ایک بار پھرلگی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی (پبلک پوسٹ)
کراچی کے گل پلازا میں ایک بار پھر لگی آگ پر قابو پالیا گیا، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے آگ بھجانے میں حصہ لیا۔

چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آگ بیسمنٹ میں گیٹ نمبر دو کے قریب لگی، اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گزشتہ روز گل پلازا میں بیسمنٹ کی دکان میں آگ لگی تھی، اسی مقام پر دوبارہ آگ کے شعلے بھڑکے۔

قبل ازیں چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ شدید دھوئیں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، آگ کو بڑھنے سے روک دیا ہے، جلد قابو پالیا جائے گا۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *