ایندھن کی بچت کے لیے وفاق کے فیصلے پر لبیک کہیں گے: شرجیل میمن

سندھ کے سینیر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایندھن کی بچت کے لیے وفاقی حکومت جو فیصلہ کرے گی لبیک کہیں گے۔

کفایت شعاری سے متعلق حکومت سندھ کے اقدامات پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ وفاقی حکومت کے تمام فیصلوں پر عمل کررہی ہے، ایندھن کے ذخائر محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے 3 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ جمعے کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتی ہے تو سندھ حکومت بھی عمل کرے گی۔

Check Also

پراپرٹی ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز،حکومت کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ریلیف دینے کا منصوبہ

حکومت نے ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے کے لیے جائیداد کی خرید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *