بیکٹیریا سے بھی چھوٹا کیو آر کوڈ تیار

سائنس دانوں نے ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک منفرد کامیابی حاصل کرتے ہوئے بیکٹیریا سے بھی چھوٹا کیو آر کوڈ تیار کر لیا ہے۔

University of Vienna سے وابستہ محققین کی ٹیم نے چارجڈ ذرات کی شعاعوں کی مدد سے ایک خاص قسم کے سیرامک پر نہایت باریک انداز میں یہ کوڈ کندہ کیا۔ اس طریقۂ کار کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ڈیٹا کو طویل عرصے تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے اور ضرورت پڑنے پر اسے پڑھا بھی جا سکتا ہے۔

یہ کیو آر کوڈ محض 1.98 مربع مائیکرو میٹر کے رقبے پر مشتمل ہے، جسے دنیا کا سب سے چھوٹا کیو آر کوڈ قرار دیا گیا ہے اور Guinness World Records نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کوڈ اس قدر ننھا ہے کہ اسے عام روشنی میں دیکھنا ممکن نہیں، بلکہ اس کا مشاہدہ صرف Electron Microscope کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔ اس کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے پر یونیورسٹی کی ویب سائٹ کھلتی ہے، جو اس جدید ٹیکنالوجی کی عملی افادیت کو ظاہر کرتی ہے۔

Check Also

میچ دیکھنے آنے والی مہیکا شرما بوائے فرینڈ ہاردک پانڈیا کے بیٹے کو فوٹوگرافرز سے بچاتی رہیں

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں منعقدہ میچ کے دوران ایک دلچسپ منظر اُس وقت دیکھنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *