ایرانی شہری نے 96 چمچے اپنے جسم پرچپکا کر تیسری بار گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

54 سالہ ابوالفضل صابر مختاری نے دراصل 2021 میں اپنے جسم پر بہت زیادہ 85 چمچے بیلنس کر نے کا ریکارڈ قائم کیا، جسے انھوں نے 2023 میں 88 اسپونز بیلنس کر کے اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

تاہم ابوالفضل صابر مختاری نے اب تیسری بار اپنا ہی ریکارڈ 96 اسپونز بیلنس کرکے توڑ دیا۔

تین بار ریکارڈ توڑنے والے مختاری نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ وہ بچپن سے ہی اپنی جلد پر چیزیں چپکا رہے ہیں، لیکن کئی سالوں تک پریکٹس اور کوششوں کے بعد اب وہ اس قابل ہوئے کہ اپنے ٹیلنٹ کو موجودہ حد تک ڈیولپ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کوئی بھی چیز جیسے کہ پلاسٹک، شیشہ، فروٹ، پتھر، لکڑی اور ایک مکمل انسان کو بھی جس کی ایک سطح ہو وہ اسے اپنے جسم سے چپکا سکتے ہیں۔

Check Also

بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل، عبرت کا پیغام دے دیا

حال ہی میں اینٹی ایجنگ انجیکشنز کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے مرنے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *