مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے ایک مسجد کے خطیب شیخ علی جبارین کو حراست میں لے لیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ جبارین نے خطبۂ جمعہ کے دوران مسجد اقصیٰ کی بندش اور اسرائیلی اقدامات پر تنقید کی تھی، جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی بندش کو آج 35 روز مکمل ہو گئے ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری باب العامود کے داخلی مقام پر تعینات ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا اور متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق بڑی تعداد میں شہریوں نے نماز جمعہ مسجد اقصیٰ کے اطراف قائم دیگر مساجد اور سڑکوں پر ادا کی، جبکہ ایک بڑا اجتماع شاہراہ صلاح الدین ایوبی کے قریب دیکھنے میں آیا۔
THE PUBLIC POST