کراچی: شاہراہ قائدین پر شہری نے گورنر سندھ کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے خود کو خطرے میں ڈال دیا

کراچی کی شاہراہ قائدین کے قریب ایک شہری کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا گیا کہ شہری نے پل پر خود کو خطرے میں ڈال دیا۔

شہری کے ہاتھ میں ایک بینر تھا جس پر سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیر اعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری اور آرمی چیف عاصم منیر کی تصاویر بنی ہوئی تھیں۔

شہری کا مطالبہ ہے کہ کامران خان ٹیسوری کو گورنر سندھ کے عہدے پر بحال کیا جائے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، ایسٹ پولیس موقع پر موجود ہے اور شہری سے مذاکرات کر رہی ہے تاکہ صورتحال کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔

Check Also

ملک میں کتنے دن کا خام تیل اور ڈیزل موجود؟ تفصیل سامنے آگئی

وفاقی وزیر خزانہ Muhammad Aurangzeb کو پیٹرولیم قیمتوں کی نگرانی کے لیے قائم کمیٹی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *