تھانہ ریس کورس پولیس نے تازہ سرچ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 15 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق جانچ پڑتال کے دوران زیرِ حراست افراد کی جانب سے پیش کی جانے والی دستاویزات جعلی ثابت ہوئیں، جس کے بعد انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار افراد میں نکیال خان، محمد جاوید، اعجاز، عمران، یاسمین بی بی، عبدالعزیز، سمین خان، محمد نبی، محمد تیمور، اسماعیل، عامر خان، ابراہیم، گل بشرے اور عبدالغنی شامل ہیں۔
ادھر تھانہ روات پولیس نے علیحدہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 8 افغان باشندوں کو بھی تحویل میں لے لیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی اور قانون کے مطابق مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
THE PUBLIC POST