بینائی کو صحت مند رکھنے کے لیے کچھ خاص وٹامنز سب سے زیادہ مفید ثابت ہوتے ہیں۔
- وٹامن اے: رات کے وقت بینائی اور خشک آنکھوں کے لیے ضروری ہے۔ ریٹینا میں “رھوڈوپسِن” نامی پروٹین بناتا ہے، جو کم روشنی میں دیکھنے کے لیے ضروری ہے۔ اس کی کی کمی سے رات میں نہ دیکھ پانا (Night Blindness) اور “خشک آنکھ” ہو سکتی ہے۔
وٹامن اے کے غذائی ذرائع:
گاجر
شکر قندی
پالک، ساگ
انڈے کی زردی
جگر
- وٹامن سی: اس سے موتیا بند سے تحفظ ملتا ہے۔ وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو آنکھوں کے خلیوں کو آکسیڈیٹو نقصان سے بچاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق وٹامن سی موتیا بند بننے کے عمل کو سست کر دیتا ہے۔
وٹامن سی کے ذرائع:
مالٹے، امرود
کیوی
لیموں
شملہ مرچ
- وٹامن ای: اس سے عمر سے متعلق بینائی کے نقصان سے تحفظ ملتا ہے۔ یہ ریٹینا میں موجود خلیوں کو فری ریڈیکلز سے محفوظ رکھتا ہے اور Macular Degeneration کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
وٹامن ای کے ذرائع:
بادام، اخروٹ
سورج مکھی کے بیج
زیتون کا تیل 🫒
- وٹامن بی گروپ: یہ وٹامن اعصابی بینائی کیلئے اہم ہے۔ خاص طور پر بی9، بی6 اور بی12 بینائی سے جڑے اعصاب کی صحت برقرار رکھتے ہیں۔ یہ ہوموسسٹین لیول کم کرتے ہیں جو آنکھوں کی شریانوں کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے۔
وٹامن بی گروپ کے ذرائع:
مچھلی، انڈے، دودھ، دالیں، ہرے پتے والی سبزیاں