ایرانی گرلز اسکول پر اسرائیلی حملہ، 40 شہید

ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 40 ہوگئی۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے، تاہم فرانسیسی نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں جانی نقصان بڑھ گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا ہے۔ تہران، اصفہان، قم، کرج ،کرمان شاہ ،لورستان اور تبریز میں دھماکے ہوئے۔

ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب 7 میزائل گِرے۔

ایرانی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سینئر کمانڈرز، سیاسی حکام جاں بحق ہوئے۔

حملوں میں صدر مسعود پزشکیان محفوظ رہے، آیت اللّٰہ خامنہ ای محفوظ مقام پر منتقل کردیے گئے۔

Check Also

ایران کا میزائل حملوں کے ساتھ ’آپریشن فتح خیبر‘ کا آغاز، شمالی اسرائیل میں دھماکے

ایران پر حملے کے بعد تہران نے بھی جواب میں میزال داغ دیے ہیں، جس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *