پنجاب اسمبلی میں وزیراعظم،فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کرنےکی قرار داد

پنجاب اسمبلی لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کی جانب سے ایک قرارداد جمع کرائی گئی ہے، جس میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق ایوان نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مؤثر سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کاوشوں کے نتیجے میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں مدد ملی۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل، امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ اختیار کر چکی تھی اور یہ صورتحال کسی بھی وقت بڑے عالمی بحران میں تبدیل ہو سکتی تھی۔

قرارداد کے مطابق مذکورہ قیادت نے جنگ بندی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا۔

ایوان نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کو نوبل امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کیا جائے۔

Check Also

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 101 رنز کے ہدف پر شکست دی پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *