بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی دو ایک روزہ میچز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان کے خلاف سیریز میں شریک کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔ ٹیم کی قیادت مہدی حسن میراز کریں گے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی اس وقت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کر رہے ہیں، جن میں ناہید رانا، مستفیض الرحمٰن، شرف الاسلام، رشاد حسین اور تنزید حسن شامل ہیں۔
ان کھلاڑیوں کو 12 اپریل تک این او سی جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ براہِ راست بنگلادیشی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ ون ڈے سیریز کے اختتام پر مستفیض الرحمٰن دوبارہ لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے دو میچز 17 اور 20 اپریل کو میرپور میں کھیلے جائیں گے۔
THE PUBLIC POST