ایران سے پاکستانیوں کی واپسی تیز، بڑی تعداد میں شہری بارڈرز کے ذریعے وطن پہنچ گئے

کوئٹہ: ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت بڑی تعداد میں شہری مختلف بارڈرز کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے۔


حکام کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے 42 روز میں مجموعی طور پر 3,073 افراد وطن واپس آئے ہیں، جبکہ 28

فروری سے اب تک تفتان بارڈر کے راستے 10,619 افراد پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر اب تک دونوں بارڈرز کے ذریعے 13,692 افراد وطن واپس آ چکے ہیں، جن میں طلبہ، زائرین، سی مین، مزدور، بزنس مین اور ایران و عمان میں مقیم پاکستانی شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ تمام آنے والے افراد کی بروقت امیگریشن، کلیئرنس اور دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ سرحدی نظام منظم اور مؤثر رہے۔

Check Also

نیو کراچی میں فائرنگ،سادہ لباس پولیس اہلکار زخمی، ملزمان فرار

کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 15-بی میں فائرنگ کے واقعے میں سادہ لباس پولیس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *