کراچی میں آج سے منگل تک گرمی میں اضافے کا امکان,درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے منگل تک درجہ حرارت میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔ اس دوران شہر کے مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہوا میں نمی کے تناسب میں کمی کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی، جس سے درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا جا سکتا ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور خاص طور پر دوپہر کے اوقات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

Check Also

Casino Joy Casino: Schneller Spin-Erfolg in Mobile Slots

1. Das Pulsieren einer schnellen Spielsession In der Welt des Online-Glücksspiels kann Geschwindigkeit genauso spannend …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *