نائجیریا میں فضائی حملہ،بازار پر بمباری سے 200 افراد ہلاک

لاگوس: نائجیرین فوج کے طیاروں نے ایک مقامی بازار پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 200 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

لاگوس: نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں عسکری تنظیم بوکو حرام کے خلاف کارروائی کے دوران نائیجیرین فضائیہ کے طیاروں نے ایک گاؤں کے بازار کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقامی حکام اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے اس حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب مقامی سردار لاوان زنا نور گیدم نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ جانی نقصان کی مجموعی تعداد بشمول ہلاک و زخمی افراد تقریباً 200 کے قریب ہے۔

یہ حملہ ریاست یوبے کے گاؤں ’جلی‘ میں ہوا جو ریاست بورنو کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ یہ علاقہ طویل عرصے سے جاری بغاوت کا گڑھ رہا ہے جہاں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

نائیجیریا کی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے بورنو اسٹیٹ کی حدود میں ’جلی‘ کے قریب ایک کارروائی میں بوکو حرام کے جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے، تاہم فضائیہ کے بیان میں کسی بازار کو نشانہ بنانے کا ذکر نہیں کیا گیا۔ بعد ازاں یوبے ریاست کی حکومت نے اعتراف کیا کہ فضائی حملہ ایک ایسے بازار کے قریب ہوا جہاں لوگ خریداری میں مصروف تھے۔

ریاست یوبے کے فوجی مشیر بریگیڈیئر جنرل داہر عبدالسلام نے بتایا کہ گیدم کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ جو ’جلی‘ کے ہفتہ وار بازار میں موجود تھے، اس حملے سے متاثر ہوئے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ تنظیم نے نائیجیرین حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں اور ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

Check Also

برطانیہ: پاکستان ہائی کمیشن کا قونصلر خدمات کے فروغ کیلئے ویزا سروس معاہدہ

جیریز ویزا سروسز لمیٹڈ کو برطانیہ بھر میں قونصلر خدمات کی فراہمی کے لیے فسیلیٹیشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *