چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنادیا

چین کی معروف ڈرون کمپنی ای ہینگ ایگریٹ نے ایک شاندار لائٹ شو کے دوران بیک وقت 22 ہزار 580 ڈرونز فضا میں اُڑا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

یہ منفرد مظاہرہ 3 فروری 2026 کو ہیفی میں کیا گیا، جو انہوئی کا ایک اہم شہر ہے۔

اس سے قبل بھی مختلف چینی کمپنیوں نے 11 ہزار اور 15 ہزار سے زائد ڈرونز کے ساتھ عالمی ریکارڈ قائم کیے تھے، تاہم ای ہینگ ایگریٹ نے جدید اے آئی سے تقویت یافتہ “سوارم انٹیلیجنس” ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ہزاروں ڈرونز کو بیک وقت منظم انداز میں کنٹرول کیا، اور حیران کن طور پر کسی بھی قسم کا تصادم پیش نہیں آیا۔

لائٹ شو کے دوران آسمان پر تین جہتی چینی لالٹینیں، شہری مناظر اور پیچیدہ ڈیزائنز پیش کیے گئے، جنہوں نے حاضرین کو مسحور کر دیا۔ اگرچہ تقریباً 25 ڈرونز پرواز نہ کر سکے، تاہم باقی ڈرونز کی تعداد عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لیے کافی رہی، جسے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق یہ مظاہرہ نہ صرف چین کی ڈرون ٹیکنالوجی میں برتری کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اسے ٹیکنالوجی کے میدان میں طاقت کے مظاہرے کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

Check Also

باجوڑ: افغان طالبان کی سول آبادی پر بلااشتعال گولہ باری، 2 بچوں سمیت3 افراد شہید

باجوڑ کے سرحدی علاقے میں مبینہ طور پر افغان طالبان کی جانب سے کی گئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *