یکم ذوالقعدہ 19 اپریل کو ہو گی ، سپارکو کی پیشگوئی

سپارکو نے ذوالقعدہ 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی۔

سپارکوکے مطابق ذوالقعدہ کا چاند 17 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہو گا،18 اپریل کی شام ملک بھر میں ذوالقعدہ کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

سپارکو کے مطابق پاکستان میں یکم ذوالقعدہ 1447 ہجری 19 اپریل بروز اتوار ہونے کی توقع ہے، 18 اپریل کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہو گی۔

ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان 81 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔ نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔

Check Also

کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *