ایف بی آر نے کراچی سے کروڑوں روپے ٹیکس فراڈ میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا

کراچی :ریجنل ٹیکس آفس ون ایف بی آر کراچی کے انفورسمنٹ اسکواڈ نے سیلز ٹیکس ایف آئی آر میں مطلوب ملزم فہیم کو گرفتار کر لیا۔ملزم این کے ایکسپورٹرز نامی کمپنی کا مالک ہے ۔

ایف بی آرذرائع کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس ون کے انفورسمنٹ اسکواڈ نے کسٹمز، ٹیکسیشن اور اینٹی اسمگلنگ کورٹ کے اسپیشل جج کی جانب سے جاری کردہ گرفتاری وارنٹ کی بنیاد پر این کے ایکسپورٹز کے مالک محمد فہیم کر گرفتار کرلیا ۔

ملزم کی گرفتاری سیلز ٹیکس قوانین کی مختلف شکوں کی سنگین خلاف ورزیوں پر کی گئی ہے جو کہ پاکستان پینل کوڈ کے درجات کے مطابق قابل سزا جرم میں شمار ہوتی ہیں۔

ملزم محمد فہیم پر 21 ملین روپے جعلی طریقے سے ری فنڈ کروانے کا کیس ہے جو کہ آر ٹی او -1 کی تفتیشی ٹیم نے رکارڈ کا تفصیلی معائنہ کرنے پر پکڑا ہے۔ ملزم کو اسپیشل جج کی کورٹ میں پیش کیا جائیگا۔

Check Also

عمران خان کو رہا کیے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(پبلک پوسٹ)وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ الزام ہے کہ ہمارے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے