لوک سہائتا قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں منعقد ہوگی

54ویں لوک سہائتا نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 14 سے 17 مئی تک این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں منعقد ہوگی۔

بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ چار روزہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 50 مقابلے ہوں گے، جن میں مردوں کے 23، خواتین کے 25 اور 2 مخلوط ایونٹس شامل ہیں۔ ملک بھر سے تقریباً 500 ایتھلیٹس اور 300 آفیشلز کی شرکت متوقع ہے۔

اس موقع پر پیر محمد شاہ اور اظہر صمدانی بھی موجود تھے۔

چیمپئن شپ میں ملک کے تمام 14 یونٹس کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاوہ پاکستان آرمی، واپڈا، پولیس، ریلوے اور ایچ ای سی شامل ہیں۔

100 میٹر ریس کے فاتحین کو پاکستان کا تیز ترین مرد اور خاتون قرار دیا جائے گا، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین کے مطابق قومی ایتھلیٹکس فیڈریشن اس وقت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے معطل ہے، تاہم مطلوبہ دستاویزات پاکستان اسپورٹس بورڈ کو جمع کرا دی گئی ہیں اور بین الاقوامی فیڈریشن چیمپئن شپ کے نتائج کو تسلیم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ملک گیر سطح پر جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

Check Also

کراچی سے لاہور جانیوالی کوچ پر کنڈیارو کے قریب نامعلوم افراد کا پتھراؤ

کراچی سے لاہور جانے والی مسافر کوچ پر کنڈیارو کے قریب نامعلوم افراد نے پتھراؤ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *