کراچی، زیرتعمیر مدرسے کی چھت گرنے سے طلبہ اور مزدور زخمی

کراچی: سائٹ ایریا فرنٹیئر کالونی میں زیرتعمیرمدرسے کی چھت گرگئی، جس کے ملبے تلے دب کر5 طالب علم اور مزدور زخمی ہو گئے۔


تفصیلات کے مطابق پیرآباد تھانے کے علاقے سائٹ ایریا فرنٹیئرکالونی یاسین مسجد کے قریب زیر تعمیرمدرسے کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر5 طالب علم ومزدورزخمی ہو گئے، جنہیں ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال پہنچائے گئے زخمی طالبعلوں میں17 سالہ اویس ولد زمان، 20 سالہ شاہ نواز ولد رمضان،25 سالہ صدیق ولد شہزاد،25 سالہ حمزہ ولد الیاس، 25 سالہ ناصر ولد طارق شامل ہیں جب کہ زخمی مزدور کی شناخت 30 سالہ عباس ولد لعل قریشی کے نام سے کی گئی ۔

اطلاعات کے مطابق زیر تعمیر مدرسے کی چھت خستہ حال تھی جس کے باعث وہ اچانک گر گئی ۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Check Also

بھارت میری ماں ہےتو پاکستان ماں کی بہن ہے: سنی دیول

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے پاکستان سے متعلق اپنے حالیہ بیان میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *