اسٹیٹ بینک نے کرپٹو بینکنگ پر 8 سال سے عائد پابندی ختم کردی

اسلام آباد میں کرپٹو پالیسی سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔

بلال بن ثاقب نے اعلان کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرپٹو بینکنگ پر گزشتہ 8 سال سے عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

ان کے مطابق، اب پاکستانی بینک لائسنس یافتہ کرپٹو کمپنیوں کے لیے اکاؤنٹس کھول سکیں گے، جبکہ اس سے قبل کرپٹو اداروں کا بینکاری نظام سے کوئی باضابطہ تعلق موجود نہیں تھا۔

تاہم، واضح کیا گیا ہے کہ بینک خود براہِ راست کرپٹو کاروبار میں شامل نہیں ہوں گے اور نہ ہی اپنی یا صارفین کی رقوم سے کرپٹو کرنسی خرید یا محفوظ کر سکیں گے۔

Check Also

کراچی سے لاہور جانیوالی کوچ پر کنڈیارو کے قریب نامعلوم افراد کا پتھراؤ

کراچی سے لاہور جانے والی مسافر کوچ پر کنڈیارو کے قریب نامعلوم افراد نے پتھراؤ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *