ایف آئی اے انٹرپول کی امارات میں کارروائی، قتل کیس کے 2 اشتہاری ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کے نیشنل سینٹرل بیورو (انٹرپول) نے بین الاقوامی کارروائی کے دوران قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں فرحان عباس اور حیدر علی شامل ہیں، جنہیں ابوظبی سے حراست میں لے کر لاہور ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قتل کے مقدمات گوجرانوالہ اور منڈی بہاءالدین میں درج تھے، جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹسز بھی جاری کیے گئے تھے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمان کو وطن واپسی پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا، جہاں ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Check Also

لاہور میں خالو کی 10 سالہ بھانجی سے زیادتی

لاہور کے علاقے سمن آباد میں پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے معصوم بچی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *