وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن واحد پراجیکٹ ہے جس سے عوام کو تکلیف ہو رہی ہے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبے پر کام ٹھیک طرح سے نہیں ہو رہا تھا حکومت نے کنٹریکٹ ختم کیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت اس کوریڈور کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے، 48 گھنٹے میں ریڈ لائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو پر کام کی پیش رفت سے مطمئن ہیں، شاہراہ بھٹو کو مکمل طور پر اگلے ماہ عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
THE PUBLIC POST