چینی خلائی پروگرام کیلئے دو پاکستانی خلا باز منتخب، چین روانہ

چین نے اپنے انسانی خلائی پروگرام کے لیے دو پاکستانی امیدواروں کا انتخاب کر لیا ہے، جن میں خرم داؤد اور محمد ذیشان شامل ہیں، اور دونوں تربیت کی غرض سے چین روانہ ہو چکے ہیں۔ اس پیش رفت کی تصدیق چین کے سرکاری نشریاتی ادارے نے کی ہے۔

یہ اقدام پاکستان کے خلائی تحقیق کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جس کے بعد پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو انسانی خلائی مشنز میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

پاکستان پہلی مرتبہ چائنہ اسپیس اسٹیشن کے مشن میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے، جو 2026 کے آخر میں متوقع ہے۔ اس مشن میں ایک پاکستانی خلا باز شین زو مشن کے دوران بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ خدمات انجام دے گا۔

مشن کے دوران پاکستانی خلا باز مائیکرو گریویٹی ماحول میں مختلف سائنسی تجربات کرے گا، جن میں مٹیریل سائنس، فلوئیڈ فزکس، لائف سائنسز اور بایوٹیکنالوجی جیسے اہم شعبے شامل ہوں گے۔

ان تجربات کے نتائج ماحولیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور صنعتی ترقی جیسے اہم شعبوں میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے سپارکو کی خلائی تحقیق میں کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا، اور پاکستان-چین دوستی کو مزید مضبوط ہونے کا مظہر قرار دیا۔

Check Also

ڈائریکٹرجنرل محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ حبیب اللہ کا مہران آرٹس کونسل حیدر آباد کا تفصیلی دورہ

مہران آرٹس کونسل سندھ کی ثقافت کا اہم مرکز ہے اس ادارے کو جدید سہولیات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *