سندھ میں بارش کا امکان،کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟

سندھ کے چند اضلاع میں آج اور کل کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، تاہم صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق جامشورو، شہید بے نظیر آباد، حیدرآباد، میرپور خاص، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین اور تھرپارکر میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اسی طرح جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، سکھر، کشمور، گھوٹکی، شکارپور اور دادو میں بھی آج اور کل چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعہ اور ہفتہ کے دوران موسم نسبتاً گرم رہے گا، جہاں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

Check Also

سوئی گیس غائب، ایل پی جی مہنگی؛ شہری دوہرا بل ادا کرنے پر مجبور

کراچی:سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ایل پی جی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوگیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *