سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

گزشتہ روز کی بڑی کمی کے بعد آج بھی ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے کی کمی ہو گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ ، 90 ہزار 862 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 715 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 11 ہزار 147 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں فی تولہ چاندی 45 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 766 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی 38 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 658 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 55 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 572 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت بھی 0.45 ڈالر کم ہو کر 72.82 ڈالر فی اونس تک آ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور انٹربینک ایکسچینج ریٹ میں تبدیلیاں مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

Check Also

شدید گرمی کا اثر: سکولوں کے اوقات کار تبدیل

طلبہ کے لیے شدید گرمی اور موسمی حالات کے پیشِ نظر اسکول کے نئے اوقات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *