ممنوعہ فنڈنگ کیس کا چالان جمع، عمران خان مرکزی ملزم قرار

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کے خلاف اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں انہیں مرکزی ملزم قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ادارے نے بینکنگ کورٹ میں جمع کرائے گئے چالان میں عمران خان کو مرکزی ملزم نامزد کیا ہے، جبکہ دیگر افراد کو بھی کیس میں شامل کیا گیا ہے۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے چالان کی اسکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس کے بعد کیس کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔

دوسری جانب، ممنوعہ فنڈنگ کیس کی آئندہ سماعت کل کے لیے مقرر ہے، جہاں چالان سے متعلق مزید کارروائی متوقع ہے۔

Check Also

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم کا تھائی لینڈ کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *