راولپنڈی فریش ملک ایسوسی ایشن نے تازہ دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیری فارم پر دودھ اب 216 روپے کلو جبکہ دکان پر 250 روپے کلو فروخت کیا جائیگا۔
اسی طرح فی کلو دہی کی قیمت بھی بڑھا کر 280 روپے کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل راوالپنڈی کی حدود میں دودھ 210 سے 220 روپے کلو جبکہ دہی 230 سے 240 روپے کلو فروخت ہو رہا تھا۔
THE PUBLIC POST