بانی پی ٹی آئی کی بصارت میں 85 فیصد کمی،سلمان اکرم راجہ کا انکشاف

بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بینائی 85 فیصد تک متاثر ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے تحت عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کی اجازت موجود ہے، تاہم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اکتوبر سے ملاقاتوں پر پابندی ہے اور سڑکیں بند کر کے راستے روکے جا رہے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ کے مطابق عمران خان کو 22 گھنٹے قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، جبکہ پارٹی رہنما بشریٰ بی بی کے حوالے سے بھی طبی معاملات پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بڑی تعداد میں عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پارٹی رہنما موجودہ نظام کے خلاف احتجاج کا عندیہ دے رہے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے سیاسی و قانونی جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پارٹی احکامات پر عمل کریں۔

پارٹی قیادت کے مطابق احتجاج اور قانونی کارروائیوں کے حوالے سے آئندہ حکمتِ عملی بھی زیر غور ہے۔

Check Also

وزیرِ اعظم نے “اپنا گھر اسکیم”کا باضابطہ آغاز کر دیا،منصوبے کی خود نگرانی کا اعلان

اسلام آباد میں شہباز شریف نے “اپنا گھر اسکیم” کا باضابطہ افتتاح کر دیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *